25 اکتوبر 2013 - 20:30
شام: شامی باغیوں کی طرف سے شہریوں پر مزائل حملے، کم از کم 13 افراد جاں بحق

اطلاعات کے مطابق شامی باغیوں کی طرف سے شام کے دارالحکومت دمشق اور دوسرے بڑے شہر حلب کے رہائشی علاقوں پر میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں کم از کم تیرہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں اور ساٹھ افراد سے زائد زخمی ہو گئے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق شامی باغیوں کی طرف سے شام کے دارالحکومت دمشق اور دوسرے بڑے شہر حلب کے رہائشی علاقوں پر میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں کم از کم تیرہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں اور ساٹھ افراد سے زائد زخمی ہو گئے۔   میزائل دمشق کے مرکز میں واقع شیراٹن ہوٹل اور دمشق یونیورسٹی کے قریب گر کر پھٹے۔ علاوہ اس کے علاوہ ایک چوک پر کار بم دھماکہ ہوا اور ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جس سے تین افراد جاں بحق اور دسیوں زخمی ہو گئے۔ حلب میں باغیوں کے حملے میں چھ افراد ہلاک اور تیس سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ کچھ گذر منہدم ہو گئے، کئی گاڑیاں جل گئیں۔.......

/169